تارکین وطن کی واپسی، بھارت میں مظاہرے جاری مودی کے پتلے نذر آتش

11 فروری ، 2025

اسلام آباد( فاروق اقدس) غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو فوجی طیارے میں ہتھکڑیاں لگا کر واپس بھیجنے پر بھارت میں امریکہ کے خلاف مظاہرے جاری مودی کے پتلے نذر آتش، پٹنہ میں کانگریسی رہنمائوں کی جانب سے امریکی حکومت کے اقدام کو بھارتی شہریوں کیساتھ غیر انسانی سلوک پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ،بھارتی وزیراعظم نریند مودی ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ ، مودی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انھوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر کے امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ گزشتہ روز ہونیوالے مظاہرے میں جس کی قیادت بہار میں کانگریس کے صدر اکھیلش پرساد سنگھ کررہے تھے۔