جنوری 2025ء میں اوور سیز پاکستانیوں کی 3ارب ڈالر کی ترسیلات زر

11 فروری ، 2025

اسلام آباد(اے پی پی)سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31.7فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر جنوری 2025کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 20.8ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31.7فیصدزیادہ ہے۔جنوری 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں3ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی جس سے سال بہ سال 25.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔جنوری 2025ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (728.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (621.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.6ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (298.5 ملین ڈالر) سے آئیں۔