اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک و بحال حملے کو فوری طور پر بے اثر کر دیا گیا، ادارہ

11 فروری ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم جلد ہی ویب سائٹ بحال کر دی گئی، سائبر حملوں کی نئی مہم سے متعلق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ کی ایڈوائزری درست ثابت ہوئی ، اگنائٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اگنائٹ ویب سائٹ کو متاثر کرنے والے حالیہ سائبر واقعے کو تسلیم کرتے ہیں اور اس سے پیدا ہونے والے خدشات کو سمجھتے ہیں، ہم اپنے شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ صورتحال کو تیزی سے حل کر لیا گیا ہے اور ویب سائٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، اگنائٹ چار سال سے زیادہ عرصے سے سائبر سیکیورٹی میں سب سے آگے ہے، جو ابھرتے ہوئے خطرات سے بچانے کے لیے کچھ انتہائی باوقار قومی تنظیموں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔