لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صدر مملکت آصف علی زرداری آج ( منگل) کے روز نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔ لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں مفت داخلہ رکھا گیا ہے ۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، لائٹ شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ ایک اور یادگار شام کیلئے تیار ہو جائیں۔پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
اسلام آبادپاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں...
کراچیبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو نہ عدالتوں سے اور نہ...
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں...
ملتان مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...