اسلام آباد (مہتاب حیدر) صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے خلاف شدید حملوں کے بعد پاکستان سالانہ بنیادوں پر ملٹی ملین ڈالر کے گرانٹ پروجیکٹس سے محروم ہوجائے گا۔ 2011 سے 2024 تک گزشتہ 14 سال میں یو ایس ایڈ نے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالرز سے زیادہ کی گرانٹ فراہم کی ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یو ایس ایڈ کی امداد گزشتہ چند سالوں میں سکڑنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ یہ مالی سال 2022-23 میں 31 ملین ڈالر اور مالی سال 2023-24 میں 41 ملین ڈالر رہی۔ دی نیوز کے پاس دستیاب سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یو ایس ایڈ نے مالی سال 2011-12 میں 126 ملین ڈالر فراہم کیے کیونکہ یہ وہ دور تھا جب اسلام آباد کو کیری لوگر بل امدادی پیکج کے تحت رقوم موصول ہوتی تھیں۔ 2012-13 میں یہ امداد پی پی پی کی قیادت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 102 ملین ڈالر رہی۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
اسلام آبادپاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں...
کراچیبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو نہ عدالتوں سے اور نہ...
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں...
ملتان مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...