آئی ایم ایف کا تین رکنی مشن آج 7 اداروں کا دورہ کرے گا

11 فروری ، 2025

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف کا تین رکنی مشن آج منگل کو 7 اداروں کا دورہ کرے گاا ور حکام سے ملاقاتیں کرے گا، ذرائع کے مطابق پاکستان کے 6کلیدی شعبوں میں گورننس نظام اور کرپشن کی تشخیص کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرنیوالا تین رکنی آئی ایم ایف کا مشن ایف بی آر ، ایس ای سی پی ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی ، سپریم کورٹ آف پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کا دورہ کرے گا ۔