لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے منفرد پروگرام کے تحت سپیشل افراد کو آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کوویل چیئر مفت فراہم کی جائے گی۔ ویل چیئر کی فراہمی سے سپیشل افرادکی نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہوگی۔ سماعت سے محروم افراد کوخصوصی آلہ سماعت فراہم کیاجائے گا۔آلہ سماعت فراہم کرنے سے سپیشل افراد کی قوت سماعت اور قوت گویائی میں اضافہ ممکن ہوگا۔ معاون آلات کے لئے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل adwc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتاہے۔ معذور افرادکا شناختی کارڈ یا بے فارم اور ڈسٹرکٹ ڈس ابیلٹی اسسمنٹ بورڈ کا جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔ سپیشل افرادمتعلقہ اضلاع میں ضلعی دفاتر سوشل ویلفیئر سے بھی رہنمائی حاصل اورمزید رسائی کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1312 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
اسلام آبادپاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں...
کراچیبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو نہ عدالتوں سے اور نہ...
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں...
ملتان مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...