اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستانی دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیاہے ۔لیبیا کی ریڈ کریسنٹ کے مطابق اس کی ٹیم نے دس لاشیں برآمدکی ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیرکو جاری بیان میں کہا گہا کہ طرابلس میں پاکستان کے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والا ایک بحری جہاز لیبیا کے زاویہ شہر کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا۔ ترجمان نے کہا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جاسکے، سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھنے کےلئے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور معروف صنعت کار مصدق ذوالقرنین نے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس...
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے...
کراچی تکنیکی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی دیکھ بھال...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پرال کو ایک خودمختار اور جدید ادارے کی شکل دیدی...
کراچی امریکی عدالت کے حکم پر جان ایف کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا نام تبدیلی فیصلہ غیر قانونی...
کراچی مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کوئی کالونی نہیں کہ اسکو وفاق کو دے دو۔ کراچی...