کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول حاصل کرنے اور کینیڈا کو ریاست بنانے کے معاملے میں سنجیدہ ہوں ، میرے منصوبے میں فلسطینیوں کو غزہ واپس جانے کا کوئی حق نہیں ہوگا، ان کیلئےنئی آبادیاں تعمیر کی جائینگی۔ گزشتہ روز امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ غزہ سے متعلق انہوں نے جو منصوبہ بنایا ہے اس کے تحت فلسطینی واپس غزہ نہیں جا سکیں گے بلکہ ان کے لیے دیگر جگہوں پر نئی اور خوبصورت آبادیاں تعمیر کی جائیں گی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے مصر اور اردن کے ساتھ کوئی ڈیل کی جا سکتی ہے۔ امریکہ ان ملکوں کو اس کے بدلے سالانہ کئی ارب ڈالر دے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یرغمالوں اور قیدیوں کے مرحلہ وار تبادلے کے بعد اسرائیل اور حماس دونوں پر جنگ بندی میں مزید پیش رفت کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اپنے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اعادہ کیا کہ ہم ان کے لیے پانچ چھ یا دو خوبصورت اور محفوظ کمیونیٹیز بنائیں گے، اس سے کچھ دور جہاں وہ آج موجود ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اس پر زور دیا کہ غزہ اس وقت رہنے لائق نہیں ہے، اگر وہ آج واپس غزہ آتے ہیں تو اسے تعمیر کرنے میں برسوں لگیں گے انہوں نے کہا، "میں مصر اور اردن کے ساتھ ڈیل کر سکتا ہوں، ان کو ہم سالانہ اربوں ڈالر دیں گے۔
فیصل آباد پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور معروف صنعت کار مصدق ذوالقرنین نے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس...
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے...
کراچی تکنیکی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی دیکھ بھال...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پرال کو ایک خودمختار اور جدید ادارے کی شکل دیدی...
کراچی امریکی عدالت کے حکم پر جان ایف کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا نام تبدیلی فیصلہ غیر قانونی...
کراچی مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کوئی کالونی نہیں کہ اسکو وفاق کو دے دو۔ کراچی...