اسلام آباد( رانا غلام قادر) پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں سیشن میں پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے پورے سیشن کے دوران احتجاج کیا تھا۔ پیر کو مسلسل دوسرےسیشن میں بھی پی ٹی آئی نے ایوان کے بائیکاٹ اور احتجاج شدید نعروں کا سلسلہ جاری رکھا ۔پی ٹی آئی اراکین کورم کی نشا ندہی کیساتھ ہی ایوان سے باہر چلے گئے ۔ گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا چنا نچہ سپیکر نے اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع کردی۔ سپیکر سر دار ایا زصادق نے اجلاس کی صدارت کی ،جونہی سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا رروائی شروع کی تو اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور سپیکر سے پوائنٹ آف آرڈر مانگا۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ نظر انداز کرتے ہوئے مائیک رمیش لال کو دے دیا تاکہ وہ سوال کرسکیں۔ سپیکر نے عمر ایوب سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ فیصلہ ہواتھا کہ وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں دیاجا ئے گا۔
فیصل آباد پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور معروف صنعت کار مصدق ذوالقرنین نے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس...
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے...
کراچی تکنیکی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی دیکھ بھال...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پرال کو ایک خودمختار اور جدید ادارے کی شکل دیدی...
کراچی امریکی عدالت کے حکم پر جان ایف کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا نام تبدیلی فیصلہ غیر قانونی...
کراچی مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کوئی کالونی نہیں کہ اسکو وفاق کو دے دو۔ کراچی...