اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو آئین کے آرٹیکل 181کے تحت سپریم کورٹ کا قائم مقام (ایکٹنگ) جج تعینات کرنے کی منظوری دی ۔ آئین کے آرٹیکل 181 کے مطابق جب سپریم کورٹ میں جج کی نشست خالی ہو یا سپریم کورٹ کا کوئی جج غیر حاضر ہو یا کسی وجہ سے وہ اپنے فرائض منصبی انجام دینے کے قابل نہ ہو تو ایسی صورت میں صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 177(1) کے تحت کسی بھی ہائیکورٹ کے ایسے جج جو سپریم کورٹ کا جج بننے کی صلاحیت رکھتا ہو ، کو عارضی طور پر سپریم کورٹ میں تعینات کر سکتا ہے،یہ جج ہائیکورٹ کا موجودہ یا ریٹائرڈ جج بھی ہو سکتا ہے،اس آرٹیکل کے تحت سپریم کورٹ میں کی گئی تعیناتی اس وقت تک برقرار رہ سکتی ہے جب تک صدر مملکت اسے واپس نہ لے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ٹیکس کے مقدمات کے التوا کے باعث جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں بطور ایکٹنگ جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی کیونکہ ٹیکس سے متعلق کیسز میں ان کو عبور حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج کنفرم بھی ہو سکتا ہے اور واپس ہائیکورٹ بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
فیصل آباد پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور معروف صنعت کار مصدق ذوالقرنین نے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس...
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے...
کراچی تکنیکی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی دیکھ بھال...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پرال کو ایک خودمختار اور جدید ادارے کی شکل دیدی...
کراچی امریکی عدالت کے حکم پر جان ایف کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا نام تبدیلی فیصلہ غیر قانونی...
کراچی مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کوئی کالونی نہیں کہ اسکو وفاق کو دے دو۔ کراچی...