کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر نیودہلی سے فرانس جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر 41 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا اور حسب سابق مودی نے پاکستان حکومت یا پاکستانی عوام کیلئے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ "انڈیا ون" لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ بھارتی وزیراعظم نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر کیا۔ بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارہ چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ افغانستان کی فضائی حدود کئی سالوں سے بند ہے لیکن بھارتی وزیر کو اس سلسلے میں خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔
فیصل آباد پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور معروف صنعت کار مصدق ذوالقرنین نے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس...
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے...
کراچی تکنیکی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی دیکھ بھال...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پرال کو ایک خودمختار اور جدید ادارے کی شکل دیدی...
کراچی امریکی عدالت کے حکم پر جان ایف کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا نام تبدیلی فیصلہ غیر قانونی...
کراچی مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کوئی کالونی نہیں کہ اسکو وفاق کو دے دو۔ کراچی...