کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عبدالفتح بھنگر نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات شعبہ تحفظ اراضیات کے دورے اور شجر کاری کے سلسلے میں درخت لگانے کے موقع پر گفتگو میں کہی اس موقع پر سوائل کنزرویشن ونگ کے افسران مسرور جمال کاکڑ سراج احمد مینگل ائریکٹر سوائل کنزرویشن فاریسٹری ونگ کے نذیر احمد کرد کنزرویٹر رخشان ڈویژن بھی موجود تھے ۔سیکرٹری نے کہا کہ شجر کاری مہم ے دوران جتنے زیادہ درخت لگائے جائیں گے آنے والی نسلوں کو اتنا ہی زیادہ تحفظ اور ذہنی و جسمانی صحت کی ضمانت ملے گی۔ بلوچستان کا 29فیصد رقبہ صحرا پر مشتمل ہے جس پر ریگ بندی کے منصوبے بناناچاہئیں تا کہ بنی نوع انسان کو صحرا سے فائدہ ہو سکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زمینی کٹائو سے ہونیوالے نقصانات کےتدارک کیلئے فوری طور پر ریگ بندی کے منصوبے تجویز کئے جائیں ۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مرادجمالی کےقریب ڈاکوایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کرفرار ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس نے...
کوئٹہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر...
کوئٹہ الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل کوئٹہ کے پہلے بیچ نے آئی ٹی کورس کامیابی سے مکمل کرلیاپہلے بیج کے شرکا کی...
کوئٹہ ضلع جعفرآباد کے زمیندار شاہد خان کھوسہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھڈیر شاخ پر موجود...
کوئٹہ حکومتی وژن کے مطابق بلوچستان میں فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے...
کوئٹہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کی رہائشی سیدہ بی بینے منگل کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ...
دیرہ مراد جمالی ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ویندرلعل نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہےکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کو...
کوئٹہ پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان منظور احمد بنگلزئی نے پی ایم جی آفس میں ریٹائر ہونے والے اکاؤنٹنٹ غلام...