خضدار(نامہ نگار )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے یونین کونسل بھلونک کے علاقے ڈاریاڑو (کتےجی قبر )کو سندھ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقام قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاریاڑو بلوچستان کا اٹوٹ انگ ہے بلوچستان کی سرزمین پر کسی بھی دراندازی کی بھرپور انداز میں ہر فورم پر مخالفت کریں گے کوہ کھیتر کے سلسلے میں واقع ڈاریاڑو کی نہ صرف تاریخی اہمیت ہے بلکہ معدنی وسائل سے مالامال علاقہ بھی ہے ڈاریاڑو کے پہاڑوں میں چند سال قبل پاکستان پیٹرولیم نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کئے 2017 کی مردم شماری کے بعد سندھ حکومت نے ڈاریاڑو کو ضلع قمبر شہداد کوٹ میں شامل کرلیا تھا ایم پی اے کی حیثیت سے اسمبلی میں ڈاریاڑو کے لئے بھرپور آواز بلند کی اور اس کی اہمیت سے بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کیا بعد ازاں کرخ کے معتبرین کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ گئے عدالت عالیہ نے علاقے کو دوبارہ بلوچستان میں شامل کرنے کے احکامات صادر کئے انہوں نے کہا کہ استحصالی قوتوں نے بلوچستان کے ساحل وسائل کی لوٹ مار کے بعد دوبارہ سے ڈاریاڑو کی سرزمین کو ہتھیانے کے لئے سیاحتی مقام نامزد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کیا ہے جس کی ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں سیاسی پارٹیوں اور علاقائی عمائدین کے ساتھ ملکر اس اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت اور ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مرادجمالی کےقریب ڈاکوایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کرفرار ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس نے...
کوئٹہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر...
کوئٹہ الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل کوئٹہ کے پہلے بیچ نے آئی ٹی کورس کامیابی سے مکمل کرلیاپہلے بیج کے شرکا کی...
کوئٹہ ضلع جعفرآباد کے زمیندار شاہد خان کھوسہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھڈیر شاخ پر موجود...
کوئٹہ حکومتی وژن کے مطابق بلوچستان میں فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے...
کوئٹہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کی رہائشی سیدہ بی بینے منگل کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ...
دیرہ مراد جمالی ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ویندرلعل نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہےکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کو...
کوئٹہ پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان منظور احمد بنگلزئی نے پی ایم جی آفس میں ریٹائر ہونے والے اکاؤنٹنٹ غلام...