ہیلتھ کیئرکمیشن کی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں،بی ایم ٹی اے

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیلتھ کیئر کمیشن کی بنائی ہوئی نمائندہ کمیٹی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ہیلتھ کیئر میں میڈیکل فیکلٹی کا رول نمایاں ہے اور بدقسمتی سے اس کمیٹی میں بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ بی ایم ٹی اے کمیٹی کی کسی شفارش پر عمل نہیں کرے گی۔ بی ایم ٹی اے اپنے تمام فیکلٹی ارکان کو تاکید کرتی ہے کہ وہ اس کمیشن کی کسی بھی سفارش پر عمل نہ کریں۔