غیر اسلامی رسومات سے اجتناب کرنا چاہئے،قاری عبدالرشید

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(پ ر)مہتم مدرسۃ البنات بلوچستان و ممبر رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بسنت ایک غیر اسلامی اور بیہودہ رسم ہے جس سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ غیر اسلامی رسم کا اسلامی معاشرے سے کوئی تعلق نہیں،تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بیہودہ اور غیر اسلامی رسومات بسنت، ویلنٹائنز ڈے، اپریل فول وغیرہ کے خلاف جہاد کریں،بسنت غیر اسلامی اور جان لیوا تہوار ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جس کی آبادی کی اکثریت غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے وہاں جشن بہاراں اور بسنت جیسے فضول بے مقصد غیر اخلاقی تہوار کا منانا دانشمندی نہیں، پتنگوں کی خرید و فروخت اور بسنت پر پابندی جاری رہنی چاہیے،پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس کا آئین بھی اسلامی ہے ایسے ملک میں بیہودہ رسومات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔