سولر پر منتقل ہونیوالے زرعی صارفین کے برقی کنکشنز منقطع کرنیکا سلسلہ جاری

15 فروری ، 2025

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کیسکو شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے تمام زرعی صارفین کے برقی کنکشنزمنقطع کررہی ہے جن کو سولرائزیشن کی مدمیں رقوم کی ادائیگی ہوچکی ہے۔اس منصوبہ کے فیزون کی تکمیل کے بعد اب دوسرے مرحلہ (یعنی فیزٹو) پر کام جاری ہے۔جس میں اس وقت 3729 رجسٹرڈزرعی کنکشنز کے علاوہ 933غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز موجود ہیں۔ جنہیں کیسکو نیٹ ورک سے منقطع کرنے کاعمل جاری ہے،دوسرے فیز میں کیسکوٹیموں نے ضلع کوئٹہ،خضدار،مستونگ، نوشکی، خاران اور ہرنائی کے علاقوں میں زرعی صارفین کے 729کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ 513 ٹرانسفارمرز جبکہ356 کھمبے اوراُن سے منسلک دیگر برقی آلات اُتاردئیے ہیں تاکہ یہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکونیٹ ورک سے منسلک نہ ہوسکیں۔