بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ایوارڈز کی تقریب رونمائی

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(پ ر)عالمی سول ایوارڈ سیریزکے سلسلہ میں بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور پریس کلب کے باہمی اشتراک سے ہیروز آف ہزارہ ایوارڈ کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں بلوچستان انٹرنشنل تھنک ٹینک کے چیئر مین اویس خان جدون صدر ابیٹ آباد پریس کلب شاہد چوہدری جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد صدر ابیٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ثاقب خان جنرل سیکرٹری عاطف قیوم سمیت دیگر صحافیوں نےشرکت کی ۔ اس موقع پر ایوارڈ کی رونمائی کی گئی ۔ یہ ایورڈ رواں ماہ 14 مختلف کیٹیگری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیئے جائیں گے ۔