بارکھان(خ ن)کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم و اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین بھنگر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بارکھان اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بارکھان میں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔دونوں مراکز میں آج پہلا آرٹ کا پیپر جاری تھا، آپشنل پیپر ہونے کی وجہ سے طلبا کی تعداد بہت کم تھی۔ امتحانی عملہ مراکز میں موجود پایا گیا۔مزید اعلی حکام کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے مراکز میں کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرہ جات نصب کیے تھے۔ سیکورٹی کے مناسب انتظامات بھی تھے۔کمشنر نے امتحانی عملہ سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں تاکید کی کہ امتحانی مراکز میں نظم وضبط برقرار رکھیں، مقررہ وقت پر پیپر شروع اور ختم کریں۔ نقل کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ بعد ازاں کمشنر نے امیدواروں کے پیپر چیک کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈھاڈرڈھاڈر کے قریب کمبڑی براہم باران کے علاقے میں تخریب کاروں نے بجلی کی مین ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو کھمبوں...
ہرنائیپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ضلع ہرنائی کے جنرل سیکرٹری...
کوئٹہ صو بائی خطیب مولانا انوارلحق حقانی،مولاناعبداللہ منیر ،ڈاکٹر عطا الرحمان اورمولاناعطا الرحمان رحیمی...
کوئٹہاے سی کچلاک کبیر مزاری نے کچلاک بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں میں ...
تربت جامعہ تربت کے قریب ایم 8 شاہراہ پر افغان باشندوں سے بھری ایک لینڈ کروزر حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے...
بیلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ضلع لسبیلہ میں مختلف مذہبی...
ہرنائی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت کی کال پر ہرنائی میں تحریک میں شامل جماعتوں پشتونخوامیپ اور...
نوشکیجمعیت علماء اسلام کیکال پرمہنگائی بدامنی اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی میر گل خان نصیر...