یو سی امین آباد کی عمارت میں کرپشن کی تحقیقات کی جائیں‘ بلدیاتی نمائندے

15 فروری ، 2025

دالبندین (نامہ نگار) یونین کونسل امین آباد کے چیئرمین حاجی محمد وارث محمد حسنی اور وائس چیئرمین ضیاء الحق محمد حسنی نے کہا ہے کہ بی ایچ سی آئی پی کی جانب سے یو سی امین آباد کے لئے خطیر رقم سے تعمیر کی گئی عمارت ایک بارش کی نظر ہوگئی بارش نے متعلقہ ٹھیکیدار کی کارکردگی بے نقاب کر دی چھتوں اور دیواروں میں نقص پیدا ہونے سے عمارت کے اندر پانی بھر گیا بلڈنگ کا افتتاح چار ماہ قبل کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ خطیر رقم کا ضیاع، ناقص منصوبہ بندی اور ناقص میٹریل کا استعمال اہلیان امین آباد کے ساتھ مذاق ہے منصوبے کی مجموعی لاگت ابھی تک کسی کو معلوم نہیں باہر سے ٹھیکیدار کو منصوبے کا ٹھیکہ دینا خطیر رقم ضائع کرنا قابل مذمت ہے انہوں نے ورلڈ بینک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی مکمل تحقیقات کی جائیں بصورت دیگر ناقص منصوبہ بندی کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔