تربت : ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال و نجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے

15 فروری ، 2025

تربت(خ ن)جونم پرائیوٹ لمیٹڈ اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ، جس کے تحت جونم پرائیوٹ لمیٹڈ نہ صرف جونم ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ملازمین اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی وردیاں تیار کرے گا بلکہ مکران میڈیکل کالج تربت میں ایک جدید کنٹینر لائبریری کے قیام کے لیے فنڈنگ بھی فراہم کرے گا یہ معاہدہ جونم پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او مسلم عزیز،قمر بزنجو اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر وحید بلیدی کے درمیان طے پایا، جس پر دونوں افسران نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق، جونم پرائیوٹ لمیٹڈ نہ صرف طبی شعبے کے معیار کو بہتر بنانے میں معاونت کرے گا بلکہ مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کے لیے جدید تعلیمی سہولیات بھی فراہم کرے گا معاہدے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سی ای او مسلم عزیز نے کہا کہ ان کا ادارہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے، کنٹینر لائبریری اسی مقصد کے تحت بنائی جا رہی ہے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر وحید بلیدی نے معاہدے کو صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جونم پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے کی جانے والی یہ شراکت داری ایک احسن قدم ہے جو تربت اور اس کے گردونواح کے طبی اور تعلیمی اداروں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔