حکومت کے ظالمانہ فیصلے کسی صورت برداشت نہیں‘ گرینڈ الائنس مستونگ

15 فروری ، 2025

مستونگ ( نامہ نگار)بلوچستان گرینڈ الائنس مستونگ کے رہنماؤں میر احمد بلوچ اور آغا نصیر شاہ کی قیادت میں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ اس موقع پر میر احمد بلوچ آغا نصیر شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملازم کش ہیں آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے صرف غریب ملازمین پر چھری چلا رہی ہیں وفاقی حکومت نے ایم این ایز کی تنخواہیں 3 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کردی گئیں لواحقین کوٹہ کو بھی سازش کے تحت دوبارہ ختم کیا جو غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے گرینڈ الائنس ظالمانہ فیصلوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اپنے حقوق کیلئے مضبوط حکمت عملی کے تحت میدان میں آئیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس بلوچستان کے تمام اضلاع میں مضبوط تنظیم کی شکل میں موجود ہے حکومتی ظالمانہ فیصلوں پر تمام ملازمین میں نفرت اور غصہ پایا جاتا ہے حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ملازمین کو ڈرانے اور دھمکانے کا دور گزر چکا فارم 47 کے تحت وجود میں آنے والی حکومت اداروں کو تباہ اور لوگوں پر روزگار کے دروازے بند کرنا چاہتی ہے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ حکومت کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی صفر ہے صوبے میں امن وامان کی صورتحال ابتر‘ بیروزگاری اور غربت کی شرح میں اضافہ اس کی واضح مثال ہے سیکرٹریٹ کی باؤنڈری سے اختیارات ضلعی اور ڈویژنل سطح پر منتقل کئے جائیں اسطرح کے غیر مقبول و ظالمانہ فیصلوں سے اجتناب کریں صوبائی قیادت کے شانہ بشانہ ملازمین کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔