کو ئٹہ(نسیم حمید یوسف زئی)کرائم برانچ پولیس نے تین ماہ قبل پنجگور کے بینکوں کے19کروڑ روپے لوٹنے والے گروہ کے آٹھ ملزمان کو حب سے گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لیا گرفتار ملزمان حب میں بھی بڑی ڈکیتی کا منصوبہ بنا رہے تھے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم چھاپے مار رہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق نو دسمبر2024 کونجی سیکورٹی کمپنی کے اہلکار پنجگور کے بینکوں سے 19 کروڑ کی رقم لے کر گاڑی میں کوئٹہ آرہے تھے گاڑی جیسے ہی ناگ کے مقام پر پہنچی تو تین گاڑیوں میں سوار درجن سے زائد مسلح افراد نے اسے روک کر سیکورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر گاڑی میں رکھی 19 کروڑ کی رقم لوٹ لی اور کمپنی کی گاڑی کو آگ لگا کر موقع سے فرار ہو گئے واقعے کا مقدمہ لیویز تھانہ ناگ میں درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیس19 دسمبر کو کرائم برانچ بلوچستان منتقل کیا گیا جس پر آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری نےڈی آئی جی کرائم برانچ عبدالغفار قیصرانی کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور انٹیلیجنس نظام کے ذریعے رقم لوٹنے والے ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے گزشتہ روز صنعتی شہر حب میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر آٹھ ملزمان عبدالحکیم،محمد اختر،محمد آصف،ریاض احمد،فراز احمد،محمد ذاکر،بہار خان اور ضمیر احمد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع نے بتایا ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حب میں بھی بینکوں سے رقم لے جانے والی گاڑیوں کی ریکی کر رہے تھے اور دو دن بعد بڑی کارروائی کرنے والے تھے ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں اور لوٹی گئی رقم کی نشا۔ندہی کی ہے ٹیم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ما رہی ہے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...