گڈگورننس سے عاری حکومت بیانات پرگزارہ کررہی ہے‘ نیشنل پارٹی

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو کی قیادت میں وفد نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی کیمپ آکر یکجہتی کااظہارکیاوفد میں مرکزی ترجمان علی احمد لانگو کوئٹہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ہدایت جتک شامل تھےرہنمائوںنے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ پیکا ایکٹ کالا قانون اور آزادی اظہار رائے پر سنگین قدغن ہےدنیا جدید سائنس کے ذریعے ترقی کی منازل طے کررہی ہے جبکہ یہاں موبائل اورانٹرنیٹ بندکردیاجاتاہے حکومت گڈ گورننس سے بالکل عاری ہےمہنگائی اوربے روزگاری نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچارکردیاہے تودوسری طرف حکومت قیام امن یقینی بنانے کی بجائے صرف بیانات پر انحصار کررہی ہے۔