عوام منافقت اوردوغلی سیاست سے بیزارآچکے ہیں‘ مولانالونی

15 فروری ، 2025

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی قائم مقام امیرمولاناعبدالقادرلونی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں استقالیہ تقریب اورگل زمان خان وزیرکے والدکے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت نظریاتی کے کا رکن اکابرین کے عظیم نظریاتی فکرلے کر امت کو بندوں کی محکومیت سے نکال کر اللہ تعالیٰ کی بندگی پر لگائے منافقت اور دوغلی سیاست سے قوم بیزار ہوچکی ہے عوام کی امیدوں کا محور جمعیت نظریاتی ہےانہوں نے کہا کہ جھوٹ ، فریب اور دھوکے کی سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کومسخ کردیاگیاہےجماعتی ذمہ داران عزم واستقامت کے ساتھ میدان میں نکل کر دعوتی مہم چلائیں۔