حکومتی پالیسیوں کے باعث محکمہ تعلیم کی بریفنگ کا بائیکاٹ کیا،یونس زہری

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں محکمہ تعلیم کی بریفنگ سے بائیکاٹ حکومتی پالیسیوں اور رویہ کی وجہ سے کیا ، جہاں سنا نہ جاتا ہو وہاں بات کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے حکومتی اراکین سے پوچھا جائے ، بائیکاٹ حکومتی پالیسیوں اور رویہ کی وجہ سے کیا ، جہاں سنا نہ جاتا ہو وہاں بات کرنے کی ضرورت ہی کیا، اسمبلی ہماری ہے ، جب ضرورت ہوئی بات کریں گے جب بائیکاٹ کرنا ہوا تو بائیکاٹ کریں گے ۔