غزہ پرامریکی قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(پ ر) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی دفتر میں ہوا جس میںمیں صوبائی جنرل سیکرٹری سید مومن شاہ، صوبائی نائب صدر مولانا محمد عارف دومڑ، علامہ ولایت حسین جعفری، سہیل احمد شیرازی، سید عطیق الرحمن شاہ، مولانا محمد آصف حسینی، حافظ محمد ادریس مغل، مولانا عبد الحمید منصوری، اقتدار احمد سمیت دیگر ممبرجماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی شرکاء نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نام نہاد جنگ بندی کی آڑ میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور غزہ پر قبضے کی سازش کر رہے ہیں لیکن یہ ناپاک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گےاجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا شرکاء نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ضلعی سطح پر ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال بنایا جائے گا۔