کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائمقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے جج صاحبان، قائمقام چیف جسٹس کےاہلخانہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور وکلا شریک ہوئے۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پہنور کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس محمد جنید غفار سنیئر ترین جج بن گئے ہیں۔ وہ مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک بطور قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ فرائض ادا کرینگے۔ جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...