آفاق احمد کیخلاف ڈمپر جلانے کا مقدمہ انسداددہشت گردی کورٹ میں منتقل

15 فروری ، 2025

کراچی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کورٹس کی منتظم عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف ڈمپر جلانے اور دہشتگردی کا مقدمہ کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کورٹ میں منتقل کردیاہے۔ عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو وکلا ئے صفائی جاوید چھتاری، خرم مقصود اور خالد حشمت نے موقف اختیارکیا کہ ضمانت منظورکی جائے کیونکہ ابھی چالان پیش ہونے میں وقت لگ جائیگا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چالان تو آنے دیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت اور جیل میں بہتر کلاس کیلئے دائر آفاق احمد کی دررخواست کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی عدالت میں منتقل کردی۔ آفاق احمد کیخلاف لانڈھی اور کورنگی پولیس نے دو مقدمات درج کئےہیں۔