بابر اعظم کے چھ ہزار رنز مکمل ہاشم آملا کیساتھ ریکارڈ میں شریک

15 فروری ، 2025

کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستان کے صف اول کے بیٹر بابر اعظم سہ فریقی ٹورنامنٹ کے تینوں میچوں میں ناکام رہے۔فائنل میں جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دسواں رن مکمل کیا تو وہ ون ڈے انٹر نیشنل میں چھ ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ 123 اننگز میں تیز ترین 6 ہزار رنزمکمل کرنے پر ہاشم آملا کے ساتھ ریکارڈ کے شراکت دار بن گئے ۔ بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین ہیں۔ ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ یہ  سنگ میل عبور کرنے والے وہ 11 پاکستانی ہیں۔