سبی( نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی میلے کے پروگرامز اورتقریبات میں میں لوگوں کی بھرپور شرکت انتہائی خوش آئند ہے اس موقع پر کمانڈر فرنٹیر کور سبی سکاؤٹس برگیڈیر عمر الطاف کمشنر سبی سید زاہد شاہ ڈی آئی جی عبدالحمید کھوسہ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ ایس پی دوستن دشتی سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی ڈاکٹر محمد فاروق لونی ڈاکٹر عبدالرحمن نوید فارینہ خٹک میجر اے کے شاہین اور دیگر بھی موجود تھے سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ تاریخی میلے میں نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ آتے ہیں سردار چاکر خان ڈومکی سٹیڈیم میں لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق لونی کی زیر نگرانی خوبصورت ہارس اینڈ کیٹل شو کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا جا رہا ہے زرعی و صنعتی نمائش سرکس گراؤنڈ و دیگر شوز میں اور میلہ گراؤنڈ میںایف سی سبی انتظامیہ لیویز اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے ایف سی انتظامیہ اور لیویز اور پولیس کے جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...