سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ، اپوزیشن کے بائیکاٹ سے مایوسی ہوئی، راحیلہ درانی

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کا ٹرانسفر پوسٹنگ کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی بریفنگ کا بائیکاٹ کرنے سے مایوسی ہوئی ، ہم نے جہاد کے طور پر محکمہ تعلیم کے لئے کام کرنا ہے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ، ہمیں بریفنگ دینے کا موقع دیا جانا چاہیے تھا ، ضلع خضدار کے بہت سارے اسکولوں کو فعال کیا گیا ہے ، ہم نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں ، اسکولز کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ، کالجز کے لئے ٹیچنگ ٹریننگ پروگرام شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کے روک تھام کیلئے حکومت پر عزم ہے۔