امن دشمنوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے، نور محمد دمڑ

15 فروری ، 2025

ہرنائی( نامہ نگار)صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورزخمی مزدوروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومتپختہ عزم رکھتی ہے، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی صورت معافی کے مستحق نہیں،بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے،امن دشمنوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد انکے انجام تک پہنچایا جائے گا بلوچستان حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر تی ہے۔