دہشت گردوں کے سامنے بے بسی لمحہ فکریہ ہے‘ جے یو آئی

15 فروری ، 2025

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑنے کہاہے کہ سیکورٹی اداروں کی دہشت گردوں کے سامنے بے بسی کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ایک سازش کے تحت صوبے میں ایک بار پھر بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی سوالیہ نشان ہےانہوں نے شاہرگ میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وحشیانہ کارروائی درندگی کی بدترین مثال ہے امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔