آئین کے مطابق فیصلوں سے عوام کااعتمادبڑھتاہے‘ن لیگ

15 فروری ، 2025

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز کو مبارکباد یتےہوئے امید ظاہر کی کہ نئے ججز اپنے تجربہ کاری، دانشمندی اور وسیع قانونی فہم سے عدلیہ میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گےعدلیہ کے آئین وقانون کے مطابق فیصلوں سے ہی عوام کااعتماد بڑھتاہےدیانتدارواصول پسند ججز سپریم کورٹ کے ذریعے عدالتی اصلاحات وانصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کرداراداکرسکتے ہیں ۔