پاکستان اور سعودیہ اہل فلسطین کیساتھ ہیں‘ مرکزی جمعیت اہلحدیث

15 فروری ، 2025

اسلام آباد(پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ امت مسلمہ نے نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کر دیا ہے ، بالخصوص حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کی بھر پور مذمت کی ہے ،ہم اہل فلسطین اور اہل غزہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ غزہ میں جو 20 لاکھ مسلمان بے گھر ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی نصرت اور مدد فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنا حالیہ بیان واپس لیں اور امت مسلمہ سے معافی مانگیں، جن 20 لاکھ مسلمانوں کو بے گھر کیا ہے،انہیں اپنے خرچے پر آباد کریں اور جنگ کا تاوان ادا کریں۔نائب ناظم اعلیٰ عتیق الرحمٰن شاہ محمدی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور امریکہ کی لونڈی ہے ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان امریکی صدر کے حالیہ بیان کی شدیدمذمت کرتی ہے،امت مسلمہ متحد ہے ،وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اپنے انجام کو پہنچے گا۔پریس کانفرنس سے مولانا گل ولی خان،مولانا احسن فاروقی، پروفیسر سجاد قمر،چوہدری محمد یوسف رانا محمد اسحاق حافظ محمد بلال ودیگر نے بھی خطاب کیا۔