لاہور،دینہ (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) تھانہ منگلا کے علاقہ بھرٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا، پانچ ملزمان کو برطانیہ فرارہوتےسیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 33 سالہ عدیلہ کنول، 60 سالہ سکینہ ارشد، 40 سالہ ابرار حسین اور 35 سالہ مبشر ارشد شامل ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کی رنجش چل رہی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، ہارون، ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں، ملزمان کو منگلا کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو رہے تھے، گرفتار ملزمان جہلم پولیس کو مطلوب تھے جن کے خلاف گزشتہ روز تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...