کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے جسٹس اعجاز سواتی کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی تجربہ کاری، دانشمندی اور وسیع قانونی فہم عدلیہ میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو مزید مستحکم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کے وقار اور اعتماد میں اضافے کے لئے جسٹس اعجاز سواتی کی بصیرت اور قیادت انتہائی اہم ثابت ہوگی۔سردار کھتیران نے جسٹس اعجاز سواتی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی مدت منصب میں عدالتی اصلاحات اور انصاف کی تیز تر فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ درایں اثناء سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے معصوم مزدوروں پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ محنت کشوں پر نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اپنے مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔سردار کھتیران نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں اور عام شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...