کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میںکہا گیاہے کہ گزشتہ دنوں خان آف قلات کے ہر بوئی بنگلہ جسے اگربلوچوں کا گھر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ گھر کو جدید اسلحوں سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسمار کرنا انتہائی شرم ناک واقعہ اور بزدلانہ اقدام ہے خان آف قلات جو بلوچوں کے حقیقی حکمران ہیں ان کے خلاف ایسے اقدامات ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہیں دانستہ طور پہ بلوچوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور فارم 47 کے حکمران جو بے اختیار ہیں اور ان کے تمام تر اختیارات اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہیں اور اب بھی بلوچستان میں بے دردی کے ساتھ طاقت کا بے جا استعمال کیا جا رہا ہے اس سے قبل جتنے آپریشن کیے گئے ہیں اس کے کیا نتائج برامد ہوئے جو اب ہوں گے انہی جعلی حکمرانوں نے اپنے گروہی مفادات کی خاطر کہیں سالوں سے یہی رٹ لگائے رکھے ہیں کہ بلوچستان کے سیاسی معاملات طاقت کے ذریعے حل ہوں گے جو غلط ثابت ہوئے بیان میں کہا گیا کہ اس انتہائی نامناسب اقدام کے خلاف باریک بینی سے تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو یہ امر واضح ہے کے موجودہ حکمران اور سیکیورٹی فورسز دانستہ طور پہ حالات کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں اور ان اقدامات کی وجہ سے نفرت بڑھ رہی ہے او ر حالات بڑی تیزی کے ساتھ ابتری کی جانب گامزن ہیں ۔ بیان میں میں کہا گیا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو مجروح کرے۔
کوئٹہ جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹرکے زیر اہتمام تقریب ہوئی انکیوبیشن پروگرام مکمل کرنے والے...
تربت پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریزبرکت رند نے کہا ہے کہ دشت کی پسماندگی کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے آئندہ...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے ترجمان شاکر محمد حسنی نے پاکستان مسلم لیگ قلات ڈویژن کی جانب سے موصول...
کوئٹہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ پرکھانے پینے کے مراکز کے خلاف...
کوئٹہ ریلوے پریم یونینکوئٹہ ڈویژن کےرہنماارشد یوسفزئینےپاکستان ریلوے کی تاریخ کی بلند ترین آمدن پر وفاقی...
او ستہ محمد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ حادثات اور او پی ڈی کے سامنے نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ...
کوئٹہایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کیزیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں...
کوئٹہڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی چیئرپرسن وومن پارلیمنٹری کاکس غزالہ گولہ کی صوبائی خواتین کانفرنس میں...