کوئٹہ(پ ر)سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا مرکزی سینئر نائب صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ساجد ترین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اسد قیصر اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے فارم 47 حکومت کے خلاف مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے بڑے اتحاد کے ایجنڈے پر اتفاق کیا اور اسد قیصر نے ایڈووکیٹ ساجد ترین سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بی این پی اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سندھ کی قوم پرست جماعتوں کو اس اتحاد میں شامل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری پارٹی کا بنیادی ایجنڈا بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسائل کا حل ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو سمجھنا چاہیے کہ طاقت کے ذریعے بلوچستان میں امن نہیں لایا جا سکتا ہم ہر اس سیاسی اتحاد کی حمایت کریں گے جو لاپتہ افراد کے معاملے پر آواز اٹھانے میں ہمارا ساتھ دے۔ اسد قیصر اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے جلد ہی اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ لاپتہ افراد کے معاملے پر اور مختلف سیاسی معاملات پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
کوئٹہ جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹرکے زیر اہتمام تقریب ہوئی انکیوبیشن پروگرام مکمل کرنے والے...
تربت پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریزبرکت رند نے کہا ہے کہ دشت کی پسماندگی کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے آئندہ...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے ترجمان شاکر محمد حسنی نے پاکستان مسلم لیگ قلات ڈویژن کی جانب سے موصول...
کوئٹہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ پرکھانے پینے کے مراکز کے خلاف...
کوئٹہ ریلوے پریم یونینکوئٹہ ڈویژن کےرہنماارشد یوسفزئینےپاکستان ریلوے کی تاریخ کی بلند ترین آمدن پر وفاقی...
او ستہ محمد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ حادثات اور او پی ڈی کے سامنے نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ...
کوئٹہایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کیزیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں...
کوئٹہڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی چیئرپرسن وومن پارلیمنٹری کاکس غزالہ گولہ کی صوبائی خواتین کانفرنس میں...