سوئی ‘وزیراعلیٰ اور احسن اقبال کاکچھی کینال سے سیراب زمینوں کا معائنہ

15 فروری ، 2025

سوئی+ڈیرہ بگٹی (خ ن+نامہ نگار)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کچھی کینال کی بحالی کے بعد سیراب ہونے والی زرعی زمینوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر مقامی زمینداروں اور کسانوں نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی سے علاقے میں زرعی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے ،کچھی کینال کی بحالی بلوچستان کے زرعی شعبے کے لئے بڑی کامیابی ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو جاتا ہے ۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سوئی پہنچے ،جہاں انہوں نے حکومت بلوچستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مابین ہونے والے تاریخی معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے کچھی کینال کمانڈ ایریا کا دورہ کیا اور زرعی زمین کا جائزہ لیا جو اس منصوبے کی بحالی سے قبل بنجر اور غیر آباد تھی۔