اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹرجسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ جب کچھ غلط کیا ہی نہیں ہے تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہو؟ اللہ مالک ہے؟جب ریفرنس آئے گا تب دیکھا جائے گا،میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں نئے ججوں کی حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ آپ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب کچھ غلط کیا ہی نہیں ہے تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہو؟ اللہ مالک ہے؟جب ریفرنس آئے گا تب دیکھا جائے گا،میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں ہے،کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں؟ باقی تمام ججوں کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے ہیں ،سارا ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...