اسلام آباد (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،یہ ملک یقیناً سب کو عزیز ہے، سیاستدان، ججز، جرنیل، صحافی، دانشور، تاجر،اقتصادی ماہرین سب نے مل بیٹھ کر اس ملک کو ایک جمہوری فیڈریشن بنانا ہوگاجس میں آئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی،پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو، تمام اقوام کے وسائل پر ان کا آئینی حق تسلیم کیا جائے۔ آج شاہرگ ہرنائی میں درجن سے زائد مزدور بم دھماکے میں شہید ہوگئے خیبر پشتونخوا میں روزانہ تیس آدمی مرتے ہیں اس پارلیمنٹ میں اس سے بہترین موضوع کونسا ہوسکتا ہے یہ اس حوالدار سپیکر کی ذمہ داری تھی کہ وہ کہتاکہ ملک میں قتل وقتال ہورہا ہے میں اس پر دو دن بحث کے لیئے مقرر کرتا ہوں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ زروزور کی بنیادپر تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا ہے اور بڑے ٹھا ٹھ سے بیٹھ گئے ہیں، پارلیمنٹ کوئی نہیں آتا ہم نے کوشش کی اسمبلی میں ہی بات ہو لیکن قصداً وعمداʼʼ وہ نہیں آتے، وزراء کی فوج ظفر موج ہے ایک خواجہ آصف آیا اور کچھ دیر بیٹھ کر چلا گیا اور کوئی وزیر بھی نہیں تھا۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ حزب اختلاف کو سُننا نہیں چاہتے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دُکھ کی بات یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی آج تک آئی ایم ایف کا نمائندہ کسی ملک کی عدالت کے پاس نہیں گیالیکن یہاں انصاف کے لیے سپریم کورٹ آیا۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...