کوئٹہ( این این آئی)بلو چستان حکومت اور پی پی ایل کے درمیان 10سال سے زیر التواء سوئی گیس لیز کا معاہدہ طے پا گیا ، پی پی ایل نے بلو چستان حکومت کو 60ارب روپے واجبات میں سے 36ارب روپے ادا کر دیئے جبکہ بقیہ رقم مارچ اور مئی میں اد کر دی دی جائیگی۔ جمعہ کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے لئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، سینیٹر شاہ زیب درانی، سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔ پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ ۔حکومت ِبلوچستان محمد دائود بزئی نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کئے ۔اس تاریخی معاہدے کے تحت پی پی ایل حکومت بلوچستان کو لیز میں توسیع کا بونس، پروڈکشن بونس اور سماجی بہبود کی ذمہ داریوں کی صورت میں تقریبا 60 ارب روپے فراہم کرے گا۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...