قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے حلف کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری

15 فروری ، 2025

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے حلف کے بعد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، 5 ڈویژن اور 11 سنگل بینچ پیر سے کیسز کی سماعت کرینگے،جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہونگے ، روسٹر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 18 فروری سے کیسز کی سماعت کرینگے، پہلا ڈویژن بنچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا ، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ منگل سے کیسز کی سماعت کرے گا ، تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہو گا ، چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا ، پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا ، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے سپیشل ڈویژن بنچ و لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا ، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ۔