ڈی آئی خان ،سکیورٹی فورسز کا آ پریشن ،6دہشت گرد مارےگئے

15 فروری ، 2025

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ) تحصیل کلاچی کے علاقے زرکنی کے قریب سیکورٹی فورسز نے ایک کاروائی کے دوران سنگین وارداتوں میں مطلوب6دہشت گرد ما ر دئیے، ہلاک دہشت گردی اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ،اطلاع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ذرکنی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک منظم کاروائی کر کے 6انتہائ مطلوب دہشت گردوں کو مار دیا اور موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہلاک دہشت گرد فورسز ذ کو دہشت گردی اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔