اس جبر اور فسطائیت کے دور میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا ،شیرافضل مروت

15 فروری ، 2025

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی سے نکالے گئے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ وکلا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ان کے کان بھرتے ہیں ‘کسی کو گرانے کے لیے میرے نام کا استعمال کرتے ہیں کہ میں نے ان کے خلاف بیان دیا میں پارٹی سے اس وقت نکالا جاؤں گا جب پانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وکلا پیغام رسانی کرتے ہیں ‘وکلا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ان کے کان بھرتے ہیں ‘کسی کو گرانے کے لیے میرے نام کا استعمال کرتے ہیں کہ میں نے ان کے خلاف بیان دیا ۔میں پارٹی سے اس وقت نکالا جاؤں گا جب پانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے۔