سوئی: قومی ترانہ نہ پڑھنے پر وزیر اعلیٰ برہم

15 فروری ، 2025

سوئی(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی پی ایل اور صوبائی حکومت کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں جہاں اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے پی پی ایل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا وہاں تقریب کا آغاز قومی ترانے سے نہ کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سختی سے ہدایت دی کہ آئندہ ہر سرکاری تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا جائے۔