لندن(جنگ نیوز)ترک قونصل خانے کے باہر گزشتہ روز ایک شخص نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کررہا ہے جس کے بعد ایک اور شخص اس کے ہاتھ سے قرآن پاک لے کر اس شخص کو زمین پر گرا کر اسے لاتیں مارتا ہے اور اس پر تھوکتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے چاقو نکال کر قرآن پاک نذر آتش کرنے والے شخص کو زخمی کیا۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...