کراچی (نمائندہ جنگ)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت20پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں5پیسے تک گھٹ گئی،یورو کی قیمت میں 84 پیسے تک کا اضافہ،پاونڈ کی قیمت بھی 2.09 روپے تک بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 279.15 روپے سے کم ہو کر 279.05 روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 279.30 روپے سے کم ہو کر 279.10 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 278.78 روپے سے کم ہو کر 278.73 روپے اور قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے 281.10 روپے سے کم ہو کر 281.07 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 84 پیسے کے اضافے سے 290.25 روپے سے بڑھ کر 291.09 روپے اور قیمت فروخت 56 پیسے کے اضافے سے 293.25 روپے سے بڑھ کر 293.81 روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 2.09 روپے کے اضافے سے 347.71 روپے سے بڑھ کر 349.80 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافےسے 351.07 روپے سے بڑھ کر 352.97 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...